College News Latest News

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں سیرت النبی (صلعم) کانفرنس

 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں سیرت النبی (صلعم) کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ھوئی۔ تقریب کی صدارت جناب محمد الطاف بلوچ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور سید لیاقت علی گیلانی، DMO راجن پور جناب اسد علی بدھ، DDC کالجز پروفیسر ارشد حسین بخاری، ADLG محمد یعقوب شیروانی، سردار عبدالرحمن دریشک، سردار صدیق خان دریشک، کلیم خان دریشک، صاحبزادہ میاں جہانگیر فرید اور جلیل الرحمن صدیقی نے شمولیت اختیار کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کالج کے جملہِ پروفیسر صاحبان کے ساتھ ساتھ طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر کلیم اختر قریشی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔

 

Related posts

پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی فیکلٹی سیٹوں کے انتخابات

Ittehad

لاہور کے سائنس اور کامرس کے تمام کالج اساتذہ کےلیے لازمی پیشہ وارانہ ٹریننگ کل سے شروع

Ittehad

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع

Ittehad

Leave a Comment