HED News Latest News

کمیونٹی کالجز: 9کا نوٹیفکیشن جاری 140 کی تلاش

 ہر ضلع میں 4 – جن میں 2 مردانہ , 2 زنانہ کالجز, جن میں مطلوبہ سہولیات ہوں, کی تلاش۔
گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق دو سالہ ڈگری, جن میں بی اے بی ایس سی اور بی کام شامل ہیں ,ختم کرنے اور ان کی جگہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے اس سے قبل تمام کالجز میں چار سالہ بی ایس آنرز کورس متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جو با وجوہ کامیاب نہ ہو سکا اب اس حکمت عملی میں تبدیلی کر کے اسے بی ایس آنرز پروگرام صرف ایک سو کالجز تک محدود کرنے اور بقیہ تمام کالجز میں بی ایس ڈگری لانے کا اعلان کیا گیا ہے جو دو سال پر محیط ہو گا پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ایسا کرنا وقت کی ضرورت ہے پاکستان میں بڑھتی ہوئی نوجوانوں کی ابادی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری مسائل میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے تعلیم روزگار کے مواقع کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی اس لیے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجراء کیا جا رہا ہے اس کا مقصد عملی تعلیم کے ذریعے روزگار کے میدان میں نوجوانوں کو مدد فراہم کرنا ہے اس طرح مہارت رکھنے والے افراد کی فوج تیار ہوگی جو انڈسٹری کی ڈیمانڈ پوری کرے گی پہلے سے موجود کالجز میں ساختی تبدیلی لا کر معیار تعلیم بلند کیا جاے گا اس کے پیش نظر فی الحال 9 کالجز میں یہ پروگرام شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن میں گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور ٫ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان ٫ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار فیصل آباد ٫ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور ٫ گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک ٫ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار کامرس اٹک٫ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ ٫ گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا۔ شامل ہیں جبکہ 140 ایسے کالجز کی تلاش جاری ہے جن میں بہتر بنیاد ی ڈھانچا موجود ہو, کمپیوٹر لیبارٹریز موجود ہوں , اساتذہ دستیاب ہوں اور کم از کم ایک معیاری کلاس روم موجود ہو ان کالجز میں آئی ٹی ٫کامرس٫ماس کمیونیکیشن اور فاین آرٹس ( ٹیکسٹائل ڈیزائننگ) کی تعلیم دی جاے گی رفتہ رفتہ بی ایس کالجز کا دائرہ کار سو تک اور کمیونٹی کالجز کا دائرہ 600 تک بڑھا یا جاے گا.       

Related posts

سندھ کے سکولز اور کالجز کل بند رہیں گے 

Ittehad

پیپلا ایگزیکٹو کےکل کے منعقدہ اجلاس میں اساتذہ کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرلیا گیا

Ittehad

چیرمین ایچ ای سی کے عہدے پر کسی بیوروکریٹ کو لانے کی کوششیں کو ناکام بنائیں گے۔ڈاکٹر احتشام

Ittehad

1 comment

Humera December 30, 2019 at 3:54 pm

Reply

Leave a Comment