لاہور سیکریٹریٹ کے سامنے دس فروری سے تا منظوری مطالبات مظاہرے
آج دیال سنگھ کالج لاہور میں پی پی ایل اے کی سنٹرل ایگزیکٹو اور اتحاد اساتذہ کے قائدین کا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پی پی ایل اے ملک رمضان گرو منعقد ہوا جس میں وزیر تعلیم یاسر ہمایوں سرفراز اور پی پی ایل اے کے درمیان دو اپریل کو ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی رفتار پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اراکین نے گفتگو میں عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی اس میں رخنے پہ رخنہ ڈالتی ہے اور اب ہمارا پیمانہ لبریز ہو چکا کہ اور احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا اتفاق رائے سے ایک احتجاجی شیڈول طے کیا گیا جس کے مطابق مورخہ 23 جنوری سے 27 جنوری تک کالجز کے اندر احتجاجی جلسے کیے جائیں گے اور اساتذہ کو اگلے احتجاجی مراحل کیے لیے تیار کیا جائے گا 27 جنوری کو پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہونگے مقام کا تعین ضلعی زمہ داران کریں گے اس کے بعد ہر ڈویژن میں مظاہرہ ہوگا جس کے مقام اور وقت کا تعین ڈویژنل باڈیز کریں گی 10 فروری کو پنجاب سول سیکرٹریٹ کے روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے کیے جائیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہینگے