محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اپنی ویب سائٹ پر پنجاب کی چار سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے وائس چانسلر تعیناتی کے لیے اشتہار دیا ہے ان میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان،ایم این ایس ۔یو سی ٹی یونیورسٹی ملتان یونیورسٹی آف ساہیوال اور یونیورسٹی آف سرگودھا شامل ہیں اشتہار میں ہر یونیورسٹی کے لیے الگ الگ سرچ کمیٹیاں بھی بتائی گئی ہیں جن میں پانچ پانچ اراکین ہیں سب میں کنوینیر سابق وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر خالد آفتاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلحاظ عہدہ اور چیر پرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن مشترک ہیں باقی دو اراکین جو مختلف ہیں مزید تفصیل درج ذیل لنک کو کلک کر کے لی جا سکتی ہے