محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جاری کردہ اعلان کے مطابق پنجاب کے مختلف کالجز میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے مزید 400 سی ٹی آئی بھرتی کیے جارہے ہیں۔ مورخہ 8 جنوری کو متعلقہ کالجز مطلوبہ آسامیوں کی تفصیل اپنے نوٹس بورڈز پر آویزاں کریں گے۔ لاہور ڈویژن کے 29 مختلف میل اور فی میل کالجز میں درج ذیل 84 آسامیوں پر امیدوار درکار ہوں گے: گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کی 5 آسامیوں پر زولوجی کیمپوٹر سائنس،فزکس ،انگلش اور کیمسٹری کا ایک ایک امیدوار درکار ہوگا۔گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کی 2 آسامیوں پرکامرس اور ماس کمیونیکیشن کا ایک ایک امیدوار درکار ہوگا۔گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کی 6 آسامیوں پر کیمپوٹر سائنس ،عربی، کامرس ،ماس کمیونیکیشن ،فلاسفی اور سوشیالوجی کا ایک ایک امیدوار درکار ہوگا۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں ریاضی کی ایک آسامی موجود ہے۔ گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کی 6 آسامیوں پر بیالوجی ،کیمسٹری، عربی، کمپیوٹر سائنس ، پنجابی اور ریاضی کا ایک ایک امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور کی 5 آسامیوں پر اپلائیڈ سائکالوجی ،کامرس، ایجوکیشن ،فائن آرٹس، اور پاک سٹڈیز کی ایک ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں کی 7 آسامیوں پر اپلایڈ سائیکا لوجی ، باٹنی ،کمپیوٹر سائنس ، ریاضی ، فزکس ، کیمسٹری اور زولوجی کی ایک ایک امیدوار درکار ہے۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کی 4 آسامیوں پر کیمسٹری، کمپوٹر سائنس ،ماس کمیونیکیشن اور ریاضی کی خاتون امیدوار درکار ہیں۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور کی 6 آسامیوں پر کامرس، کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، ریاضی ، فزکس اور سوشیالوجی کی ایک ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین راۓونڈ لاہور کی 9 آسامیوں پر انگریزی، فزکس، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس ، ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن ،ہوم اکنامکس، اسلامیات، ماس کمیونیکیشن اور سائیکالوجی کی ایک ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ کالج بیدیاں روڈ لاہور میں ریاضی کی ایک جب کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین ہیر بیدیاں میں کیمسٹری اور فزکس کی بھی ایک ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی لاہور کی 3 آسامیوں پر جینڈر سٹڈیز، سائیکالوجی اور کامرس کی ایک ایک امیدوار درکار ہے۔ ضلع قصور کے کالجز میں موجود خالی آسامیوں پر گورنمنٹ ڈگری کالج پھول نگر میں سوشیالوجی کی ایک جب کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین پھول نگر میں شماریات کی ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین مصطفیٰ آباد قصور میں ایجوکیشن کی ایک جب کہ گورنمنٹ کالج ڈگری کالج کھڈیاں میں سیاسیات کی ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونیاں میں پاکستان سٹڈیز کی ایک جب کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کنگھن پور میں انگریزی کی ایک امیدوار درکار ہے۔ ضلع شیخوپورہ میں گورنمنٹ پیر بہار شاہ میں سائیکالوجی کی ایک جب کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین نارنگ منڈی میں فزکس اور کمپیوٹر سائنس کی ایک ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین خانقاہ ڈوگراں میں کیمسٹری کی ایک امیدوار ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق آباد میں سیاسیات اور پاک سٹڈیز کی ایک ایک خاتون امیدوار، جب کہ گورنمنٹ وارث شاہ کالج جنڈیالہ شیر خان میں ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن کی ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ ضلع ننکانہ صاحب کے کالجوں میں گورنمنٹ کالج سکھیکی ننکانہ صاحب میں اکنامکس کی ایک جب کہ گورنمنٹ گورو نانک کالج برائے خواتین ننکانہ صاحب میں باٹنی کی ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین واربرٹن میں ایجوکیشن کی ایک جب کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین بچوںکے ننکانہ صاحب میں سائیکالوجی کی ایک خاتون امیدوار درکار ہے۔ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں 10 آسامیاں خالی ہیں جن میں کمپیوٹر سائنس کے مضمون کی 5 کامرس کی 3 اور ماس کمیونیکیشن کی 3 آسامیوں پر امیدوار درکار ہیں۔