2020 HED News Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ اورپیپلا ایگزیکٹو کے مشترکہ اجلاس کی قراردادیں

حکومت پنجاب بورڈ بدل یونیورسٹیاں بنانے سے گریز  کرئے بینولینٹ فنڈ کا 12 مئی والا نوٹیفکیشن بحال کرئے

گزشتہ روز ہونے والے پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے مشترکہ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ دو قراردادیں بھی اتفاق رائے سے منظور کی گیں  اول یہ کہ حکومت پنجاب یونیورسٹیوں کی تعداد بڑھانے کی خاطر اور دنیا کو مصنوعی تعلیمی ترقی دیکھانے کے لیے کالجز کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کر رہی ہے گورنمنٹ کالج چکوال ایک مثال ہے بورڈ بدل دینے سے کالج یونیورسٹی نہیں بن جاتا البتہ کالج کا بیڑہ ضرور ہو جاتا ہے اجلاس کے شرکاء نے حکومت کو ایسا کرنے سے منع کیا اور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی الگ سے قائم کیا جاۓ اور کالج کی موجودہ حثیت برقرار رکھی جاۓ۔                    دوم۔ بینولینٹ فنڈ کو حکومت کے افسران انتظام و انصرام سنھبالنے ہوئے ہوتے ہیں یہ ملازمین کے کٹوتیوں سے چلایا جاتا ہے ہر ملازم تنخواہ کا تین فیصد کٹواتے ہیں جو ایک خاطر خواہ رقم ہے اربوں روپے بنکوں میں جمع ہیں اور حکومت نے گزشتہ برس 12 مئی کو گرانثوں میں تھوڑا اضافہ کیا تھا اسے بھی واپس لے لیا گیا ہے جس کی کوئی معقول وجہ نہیں تھی اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن بحال کیا جائے اور دوسرا یہ کہ حسابات بارۓ  ملازمین کو اعتماد میں لیا جائے

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور اور تین خواتین کالجوں کیلیے پرنسپلز کی تلاش ۔اہل امیدواران درخواستیں دیں

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ڈنگ ٹپاؤ راج ۔۔تمام انتظامی عہدے خالی

Ittehad

چیرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی خالی آسامی پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

Ittehad

Leave a Comment