محسن اساتذہ ، جرآت واستقامت اور جہد مسلسل کا استعارہ چیئرمین اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد عارف مرحوم کی اساتذہ برادری اور ہائپر ایجوکیشن کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 12 فروری 2026 بروز جمعرات گورنمنٹ دیال سنگھ گریجوایٹ کالج لاہور کے ہال میں اتحاد اساتذہ پاکستان اور P P L A کے زیر اہتمام ایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں اتحاد اساتذہ پاکستان اور پپلا کے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع اور ڈویژنوں کے عہدیداران کارکنان ، ان کے بیٹوں عزیز واقارب اور ان کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پروفیسر ضیاء ma المصطفیٰ نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت پروفیسر میاں محمد ارشد نے حاصل کی ، تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر محمد عارف مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پروفیسر اظہار عباسی ، پروفیسر شفیق عجمی ،ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم، پروفیسر محمد مظہر عالم ،پروفیسر برہان، عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے صدر امیر حمزہ ورک ، پروفیسر معین مرزا، سابق سینٹر پروفیسر آصف تنویر سابق صدر پی ایل اے راولپنڈی ڈویژن چودھری محمد فاروق ، سابق پرنسپل پروفیسر محمد رفیع ، سابق سیکرٹری بورڈ پروفیسر ایف ۔ایم کیفی، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر امان اللہ ، سابق پرنسپل و چئیر مین اتحاد اساتذہ پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر کلیم اللہ لغاری ، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری پپلا شیخ محمد یوسف ، سابق سینئر نائب صدر پپلا میڈم لالہ رخ بخآری ، سابق صدر اتحاد اساتذہ ڈاکٹر رزاق شاہد، تحریک اساتذہ کے سابق صدر پروفیسر مبشر صدیقی ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ادریس احمد ، سابق جنرل سیکرٹری پی ایل اے فیصل آباد ڈویژن پروفیسر طارق محمود خان ، سابق مرکزی نائب صدر پی ایل اے پروفیسر محبوب احمد ، صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی ،سابق پرنسپل پروفیسر زاہد بٹ، صدر پپلا گوجرانولہ ڈویژن پروفیسر محمد انور وریا، صدر پپلا فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر خورشید اعظم ، صدر پپلا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ، صدر پپلا ڈیرہ غازی خان ڈویژن فرحان یاسر چاند، صدر پپلا بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر جواد خاکوانی ، صدر پپلا لاہور ڈویژن پروفیسر حسن رشید ، مرکزی فنانس سیکرٹری شفیق خلیل بٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجم جیمز پال ، سینئر نائب صدر پپلا جنوبی پنجاب ملک ارشاد حسین، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پپلا پروفیسر خلیل اختر پرویا، مرکزی نائب صدر مظہر حسین گجر ، مرکزی سینئر نائب صدر پپلا ڈاکٹر شیر محمد گوندل ، مرکزی جنرل سیکرٹری اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر طارق بلوچ ، سابق چیئرمین الیکشن کمیشن پپلا چودھری غلام مصطفیٰ ،سابق پرنسپل و چئیر مین الیکشن کمیشن پروفیسر رانا محمد اسلم پرویز ، مرکزی جنرل سیکرٹری پپلا پروفیسر محبوب عارف ، مرکزی صدر پپلا میڈم فائزہ رعنا، پروفیسر محمد عارف مرحوم کی بیٹی ڈاکٹر فائزہ عارف ، سابق ڈائریکٹر کالجز گوجرانولہ ڈویژن پروفیسر شہزاد منور، سابق ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر رانا نسیم، ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر احسن مختار ، ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر ، سابق مرکزی صدر پپلا وصدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ظفر علی خان نے اپنے اپنے انداز میں پروفیسر محمد عارف مرحوم کی گراں قدر خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ وہ ایک انسان دوست ، خدمات کے جذبہ سے سر شارہمہ وقت اساتذہ برادری کی خدمت میں مصروف رہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اور ان کی جلائی ہوئی شمع کو کسی بھی صورت میں بھجنے نہیں دینا، علاؤہ ازیں درجنوں اساتذہ نے اپنے تاثرات ریکارڈ کروائے مستقبل قریب پروفیسر عارف مرحوم کی زندگی پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری ، اور دوستوں کے تاثرات پر مبنی کتاب مرتب کرکے شائع کی جائے گی ، آخر میں ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اوران کے درجات بلند کرے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان کی فیملی اور ان کے چاہنے والے تمام لواحقین و احباب کو صبر جمیل دے آمین ثم آمین ۔
























