2020 Akhbaar Latest News Press Releases

دس فروری کوگھیراو کی کال واپس وعدوں کی تکمیل کے لیے مزید 23 فروری تک وقت

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسزکے19 سے 20 میں ترقی کے کیسز سنیارٹی 1تا 126 برائے پی ایس بی ۔ ون روا نہ

اسسٹنٹ پروفیسر زنانہ 412کیسیز 22فروری تک مکمل کروا کر پی ایس بی تک پہنچانے کی کوشش

اسسٹنٹ پروفیسز مردانہ کے بقیہ 76کیسزبھی فوری محکمہ سروسز پنہچانے کا حکم

محکمانہ پرموشن کمٹیوں کے اجلاسوں کی 17 18 اور 19 فروری تاریخیں مقرر

لیکچرر سے اسسٹنٹ پروفیسر ترقی کے مردانہ سنیارٹی نمبر1800تک اور زنانہ نمبر1900 تک 9فروری تک سیکریڑیٹ

گریڈ اٹھارہ خواتین وحضرات بقیہ 37 کی ٹرینگ10 فروری سے شروٰع اور ساٹھ ہی کیسز کی تیاری بھی ۔ ری فیکسیشن نوٹیفیکیشن چند روز میں متوقع

سمریوں کو از سر نو بھیجوانے کیلیے کام جاری ہے جلد وزیر اعلی کو ارسال کیے جانے کا امکان

اعلی حکام کے وعدوں کے بعد فالو اپ میٹنگوں میں وضاحت کے اور  دفاتر میں جاری معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی پی ایل اے کے ذمہ داران  نے باہمی مشاورت کے بعد دس فروری کو اعلان کردہ  گھیراؤ ملتوی کر دیا ہے اور حکام کو تمام وعدوں کی تکمیل کے لیے 23 فروری تک کا وقت دیا ہے ابتک کی پیش رفت درج ذیل ہے گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کے لیے خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 1 تا 126 تک کے کیسز پی ایس بی ون کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کنفیڈنشل سیل کو روانہ کر دیے گئے ہیں اسسٹنٹ پروفیسر ز کے 412 کیسز 22 فروری تک پی ایس بی تک پہنچا دیے جائینگے مرد  و خواتین لیکچرر ز بالترتیب سنیارٹی نمبر 1800اور 1900 تک سیکریٹریٹ پہنچ چکے ہیں انہیں 17 ،18 اور 19 فروری کو ڈی پی سی کے اجلاسوں میں پیش کر دیے جائیں گے  گریڈ انیس میں پرموشن کے لیے اہل اسسٹنٹ پروفیسر ز جو کسی وجہ سے ٹریننگ نہ کر سکے تھے ان 37 خواتین وحضرات جن میں 8 مرد اور 29 خواتین شامل ہیں ٹریننگ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور دس فروری سے شروع ہو رہی ہے پے پروٹیکشن اور پانچ درجاتی فارمولے کی سمریاں دوبارہ تیاری کے مراحل میں ہیں جو جلد واپس وزیر 
اعلیٰ کو پہنچنے کی امید ہے تاہم آپ کے خادمین ہر لمحے ان ٹچ ہیں اور آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں

Related posts

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے رخسانہ انور نے گرفتاری پیش کر دی

Ittehad

ڈویژنل مقامات پر 3 فروری کا احتجاج ملتوی

Ittehad

Registered Graduates’ Election: Punjab University Administration Counted Bogus Votes

Ittehad

Leave a Comment