2020 Latest News

بینولینٹ فنڈ کا دو مئی والا نوٹیفکیشن بحال کیا جاے

حکومت پنجاب نے گزشتہ برس مئی میں بینولینٹ فنڈ میں دی جانے والی مختلف سہولیات کی شرح میں جو اضافہ کیا تھا وہ گزشتہ دنوں اچانک واپس لے لیا اور اس کی کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی یاد رہے کہ پنجاب کے سبھی سرکاری ملازم اپنی تنخواہ کا تین فیصد کٹواتے ہیں جو ایک مشترکہ فنڈ میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور اربوں روپے مختلف بینکوں میں جمع ہیں اس کے انتظامی معاملات چلانے کے لیے بورڈ ہے جو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن۔ کے ماتحت کام کرتا ہے جوں ہی ہر سال تنخواہیں بڑھتی ہیں تو یہ کٹوتی بھی خود بخود بڑھ جاتی ہے لیکن مختلف مراعات میں اضافے کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں اس میں سال ہا سال لگتے ہیں ابھی پچھلے برس ایک عرصے بعد دو مئی کو ایک نوٹیفکیشن میں کچھ اضافے کیے گیے خاص طور پر بچوں کے وظائف میں۔ ۔ملازمین خوش تھے کہ ان کی مشکلات میں کمی ہو گی مگر ان کی یہ امیدیں پر اوس پڑ گئی جب حکومت پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ملازمین کی تقریباً سبھی تنظیموں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے کسی کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ رقم تو حکومتی بجٹ کا حصہ تو ہوتا نہیں تو پھر ایسا کیونکر کیا گیا اتحاد اساتذہ کا مطالبہ ہےکہ نوٹیفکیشن واپسی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اسے فوری طور پر بحال کیا جائے2


Related posts

سرگودھا،گجرات اور بہاولپور یونیورسٹیوں سے واپس آنے والی 24 خواتین کی کالجوں میں تعیناتی

Ittehad

  اسسٹنٹ پروفیسر میل کی پرموشن بارے ایک بڑی خبر

Ittehad

بصارت سے محروم امیدواران پی ایل ٹی کا تحریری امتحان متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں ہوگا

Ittehad

Leave a Comment